اجتماعی عصمت دری کے ملزم اترپردیش کے سابق وزیر ٹرانسپورٹ گایتری پرساد
پرجاپتی کو لکھنؤ پولیس نے آج گرفتار کر لیا جبکہ اس معاملے میں چھ ملزمین
کو پہلے ہی گرفتار
کیا جاچکا ہے۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ منزل سینی نے بتایا کہ اس معاملے میں سات ملزم نامزد تھے۔فرار گایتری پرساد پرجاپتی کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے